Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ

تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہونے کی خبریں ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: نیتن یاہو کے مخالفین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کی خبریں خود صیہونی ذرائع نے دی ہیں۔
صیہونی ذرا‏ئع ابلاغ نے گزشتہ رات نیتن یاہو کے مخالفین اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپ کی نمایاں طور پر کوریج کی۔ ادھر صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے گزشتہ روز تل ابیب میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرکے حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے قبضے میں موجود صیہونی قیدیوں کی رہائی کےلئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔
صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ان قیدیوں کی رہائی کے امور کے انچارج گال ہبرش کو مظاہرے کے بعد تل ابیب سے باہر نکال دیا اور مظاہرین نے "شرم کرو"، "شرم کرو" جیسے نعرے لگائے۔
صیہونی قیدیوں کی رہائی کے امور کی انچارج ٹیم کے اندر فلسطینی استقامتی محاذ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور ٹیم کے بعض ارکان نے استعفی بھی دے دیا ہے۔
بعض خبری ذرائع نے کہا ہے کہ تحریک حماس نے طوفان الاقصی آپریشن کے دوران تقریبا تین سو صیہونیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔

ٹیگس