جو بائيڈن کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کوامریکی عوام فراموش نہیں کریں گے: ایوان نمائندگان
ایوان نمائندگان نے کہا ہے کہ جو بائيڈن نے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کی ہے جسےامریکی عوام 2024 کے انتخابات میں اس مسئلے کو فراموش نہیں کریں گے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے ایوان نمائندگان میں منے سوٹا ریاست سے نمائندگی کرنے والی رکن ایلہان عمر نے صیہونی حکومت کی حمایت اور اس کی فوجی مدد پر مبنی امریکی پالیسوں پر سخت تنقید کی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ رکن رشیدہ طلیب نے بھی کہا ہے کہ جو بائيڈن نے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کی ہے اور امریکی عوام 2024 کے انتخابات میں اس مسئلے کو فراموش نہیں کریں گے۔
دوسری طرف آزاد سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے ایکس ہینڈل پر جاری کی ہے جس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو جدید تاریخ کا ایک وحشتناک ترین دور قرار دیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کے حملے رکنے چاہئیں۔