Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • دنیا کے دو خونخوار انسانوں کی ملاقات

ایک امریکی اہلکار نے صیہونی حکومت کے حکام سے ملاقات کے لیے سی آئی اے کے سربراہ کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک امریکی اہلکار نے امریکی سفارت کار اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس آرگنائزیشن سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے کی تصدیق کی ہے۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق ولیم برنز مغربی ایشیا کے دورے کے دوران سیاست دانوں اور انٹیلی جنس حکام سے گفتگو کریں گے اور اس پورے خطے میں انٹیلی جنس تعاون کو جاری رکھنے کے مسئلے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

کہا جاتا ہے کہ ولیم برنز غزہ کے مسئلے پر سیاسی حکام سے بات چیت کرنے جا رہے ہیں اور یرغمالیوں کی رہائی اور ریاست اور غیر ریاستی عناصر کو روکنے کے لیے امریکہ کے عزم اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دائرہ میں توسیع میں مانع تراشی کے حوالے سے مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیں گے۔

اس امریکی اہلکار کے مطابق، ولیم برنز کا دورہ اسرائیل انٹیلی جنس تعاون، خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سلامتی جیسے شعبوں میں امریکہ کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔

وائی نٹ نیوز کے مطابق ولیم برنز نے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے سے قبل موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا" سے ملاقات کی۔

ٹیگس