Nov ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر کے ایٹمی حملے پر مبنی بیان کی روس کی جانب سے مذمت

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف ایٹمی اسلحہ استعمال کرنے کی صیہونی حکومت کی دھمکی کی شدید مذمت کی اور اسے اشتعال انگیز اور ناقابل قبول بیان قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے غاصب صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی سے اس بات کا بخوبی پتہ چلتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے پاس نہ صرف یہ کہ ایٹمی ہتھار موجود ہیں بلکہ وہ ان اسلحوں کو استعمال کرنے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ایٹمی اسلحے کے استعمال کی دھمکی ایک سنجیدہ اقدام ہے اور ان ہتھیاروں کے استعمال کی صیہونی سوچ اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مغربی حمایت کے دم پر ہر کام منجملہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ان اسلحوں کا استعمال تک کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی انتہا پسند نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک وزیر نے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس