Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • روس اور بیلاروس سے ملنے والے سرحدوں میں 5 لاکھ بارودی سرنگیں

یوکرین کی فوج نے روس اور بیلاروس سے ملنے والے سرحدوں میں تقریبا پانچ لاکھ بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے سابق جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کے ترجمان ولا دیسلاو سلزنوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روس اور بیلاروس سے ملنے والے سرحدوں میں تقریبا پانچ لاکھ بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جبکہ کی ایف، رونو، وولین اور ژیتومیر علاقوں میں بھی پانچ لاکھ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرینی حکام نے روس پر زیادہ بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام عائد کیا ہے یہاں تک کہ انھوں نے روس کے خلاف جوابی حملوں میں فوجی پیش قدمی تیز رفتاری سے نہ ہونے کی ایک وجہ ان ہی بارودی سرنگوں کو قرار دیا ہے۔

ادھر ایسوشیئیٹڈ پریس نے رپورٹ دی ہے کہ روس نے اپنی فضائیہ کی مدد سے مشرقی یوکرین پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

یوکرین کی بری فوج کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے باخموت کے قریب واقع علاقوں کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ٹیگس