Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • یوکرین نے مغرب کے سامنے سر تسلیم خم کردیا: روس

روس کے ایوان صدر کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ یوکرین اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مغرب کے سامنے ہر طرح سے تسلیم ہوجانے کو تیار ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے ایوان صدر کے ترجمان پاسکوف نے کہا ہے کہ کی ایف کو اس بات کو سمجھنا ہو گا کہ روس کو شسکت دینا نا ممکن ہے۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری میدودف نے اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ یورپ اب کریمیا اور دونباس کو یوکرین کا حصہ نہیں سمجھتا۔

انھوں نے کہا کہ نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کے لئے اب جن نظریات پر توجہ دی جا رہی ہے، ان میں کریمیا اور دونباس کے علاقے شامل نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ نیٹو کے بعض سابق اور موجودہ حکام اب یوکرین کے بارے میں نئے نظریات پر غور کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹو میں کریمیا اور دونباس کے بغیر ہی نیٹو میں یوکرین کو قبول کر لیا جائے۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے تاکید کی کہ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا کہ اوڈیسا، نیکولائف اور کی ایف کا عملی طور پر یوکرین سے کوئي تعلق نہیں رہ گیاہے۔

اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھی لکھا ہے کہ روسی جدید ہتھیاروں کی پیداواری صلاحیت یوکرین کے لئے خوش آئند نہیں ہو سکتی۔

ٹیگس