Nov ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • الشفا ہسپتال میں اسرائیل کو کیا ملا، امریکی چینل کا انکشاف؟

ایک امریکی چینل کا کہنا ہے کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے نيچے سرنگ نیٹ ورک کی موجودگی کا کوئی ثبوت یا اشارہ نہیں ملا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غاصب صیہونی حکومت نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں مزاحمت کی سرنگوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر اس اسپتال کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر رکھا ہے اور اس پر وحشیانہ زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی چینل سی این این نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفا ہسپتال کے نیچے سرنگوں کے نیٹ ورک کی دریافت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

سی این این نے نشاندہی کی کہ تقریباً 3 ہفتے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ الشفاء ہسپتال میں حماس کی سرنگوں کا ایک کثیر سطحی نیٹ ورک موجود ہے۔

اس امریکی چینل نے زور دیا کہ اس بات کا قطعی کوئی ثبوت یا اشارہ نہیں ہے کہ اسرائیل فورسز کے پاس  الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے نیچے سرنگوں کے جال ہونے کا کوئی ثبوت نہيں ہے۔

قبل ازیں الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد ہیومن رائٹس واچ نے کہا تھا کہ اسرائیل نے حماس کی جانب سے غزہ پٹی میں طبی مراکز اور اسپتالوں کے استعمال کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے اور ہم اسرائیل کے حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ٹیگس