Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے تازہ جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں الفاخورہ اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینی مردوں، عورتوں اور بچوں کا قتل عام نہایت دردناک خبر ہے۔

سحرنیوز/دنیا: انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پناہ گاہ امن کا مقام اور اسکول تعلیم حاصل کرنے کا مقام ہے اور عام شہریوں کے لئے ناقابل برداشت ہے کہ ایسے مقامات پر بھی بے گناہوں کا قتل عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کو کامیاب بنانا ہوگا۔ غزہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزیں کیمپ اور الفاخورہ اسکول پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں دسیوں فلسطینی عام شہری منجملہ عورتیں اور بچے شہید ہوئے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں بیت لاہیا کے علاقے میں تل الزعتر اسکول کو بھی صیہونی حکومت نے جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دسیوں فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ فلسطینیوں کی نسل کشی میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ جنگ بندی کی ضمانت کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائے۔

ٹیگس