Nov ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی انتہا پسندی پر یورپ کا ردعمل

یورپی کمیشن کی چیئرمین نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسند صیہونیوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کا تشدد بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈرلاین نے یورپی کونسل کے چیئرمین شارل میشل اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور پڑوسی عربوں کو اس بات کی تسلی ملنی چاہیے کہ جبری نقل مکانی پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی آبادکاروں کا ناقابل قبول تشدد بند کرائے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی، فلسطینی عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں اور کبھی تو ان کا قتل تک کر ڈالتے ہیں جبکہ اس قسم کے واقعات کا جوابدہ ہونا چاہیے۔ دریں اثنا یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی ابتر صورت حال کا خاتمہ کرنے کے لئے موجودہ عارضی جنگ بندی کو پہلا قدم ثابت ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اس بات کی خواہاں ہے کہ غزہ کے عام شہریوں کو ہر طرح کی انسان دوستانہ امداد پہنچی جائے ۔

ٹیگس