Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • پینٹاگون کے سربراہ اور صیہونی وزیر جنگ کی ٹیلیفونی گفتگو، صیہونی اور فلسطینی اسیروں کے تبادلے پر بات چیت

امریکی وزیر دفاع نے اتوار کی صبح کو صیہونی وزیر جنگ کو فون کر کے صیہونی اور فلسطینی اسیروں کے تبادلے پر تفصیلی بات چیت کی۔

سحرنیوز/دنیا: پینٹاگون کے اعلان کے مطابق، امریکی وزیر جنگ لائڈ آسٹن نے اس موقع پر جنگ بندی کے حصول میں قطر اور مصر کے کردار کو اہم قرار دیا جس کے تحت غزہ کے شہریوں کو انسان دوستانہ امداد اور ایندھن کی رسائی کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ دریں اثنا لائڈ آسٹن نے غزہ پٹی پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کی حمایت کا اعادہ کیا لیکن لبنان تک جنگ کا دائرہ نہ پھیلانے کی اپیل کی۔ پینٹاگون کے اعلان کے مطابق، امریکی وزیر جنگ نے دعوی کیا کہ امریکہ علاقے میں اپنے فوجیوں اور مفادات کی حفاظت کے لئے بھی کوششوں میں مصروف ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ چند گھنٹے کے تعطل کے بعد، اتوار کی صبح کو بحال ہوگیا۔ اس مرحلے میں 20 قیدیوں کے بدلے 39 فلسطینی قیدی رہا ہو رہے ہیں۔

ٹیگس