یوکرین کی میدانی صورت حال بحرانی ہے: نیٹو
Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرین کی مالی مدد اور ہتھیاروں کی سپلائی میں کمی کی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی میدانی صورت حال ممکنہ طور پر مغرب کی ناکافی امداد کی بنا پر بدتر ہو سکتی ہے ۔ ان کے بقول یوکرین کو اس وقت بحرانی صورت حال کا سامنا ہے۔
نیٹو کے رکن ملکوں منجملہ امریکہ نے ماسکو اور کی ایف کے درمیان امن کی برقراری کے لئے سفارتی آپشن کو پس پشت ڈال کر یوکرین کو جدید ترین ہتھیاروں کی وسیع پیمانے فراہمی کے ذریعے ماسکو کو اشتعال دلانے کی پالیسی کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے جبکہ یورپ و امریکہ کو یوکرین کے سلسلے میں اپنی پالیسیوں میں اب تک ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے۔