Dec ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں امریکہ بھی شریک ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام میں واشنگٹن برابر کا شریک ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ پر حملے میں کم از کم دو مرتبہ امریکی ساخت کے خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مرکز پر کئے گئے دو ہوائی حملوں میں استعمال ہونے والے امریکی ہتھیاروں کے قابل شناخت ٹکڑے ملے ہیں کہ جس میں انیس بچے، چودہ عورتیں اور دس مرد شہید ہوگئے تھے۔ صیہونی حکومت نے پہلے تو شمالی غزہ کے علاقوں کے بارے میں خبردار کیا کہ وہ ان علاقوں پر حملہ کرے گی اور اس علاقے کے باشندوں کو یہ علاقہ چھوڑ کر جانا ہوگا تاہم ان دو امریکی میزائلوں کے حملے کے مقامات کو، حملے والے علاقوں کے طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا اور اس حملے میں شہید ہونے والے تینتالیس افراد میں سے کسی کو بھی صیہونیوں کے حملے کے ارادے کے بارے میں پیشگی انتباہ نہیں ملا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور امریکہ اور دیگر حکومتوں سے، اسرائیل کو فوری طور پر ہتھیاروں کی ترسیل بند کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس