Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran

امریکہ کے شہر بوسٹن میں متعدد فلسطینی حامیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی ریلی کے مقام کے سامنے مظاہرہ کرکے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: بدھ کی شام، بوسٹن کی وسطی سڑکوں پر متعدد مظاہرین اس امید پر جمع ہوئے کہ امریکی صدر جو بائیڈن غزہ میں جنگ بندی کے لیے ان کی آواز کو سنیں گے اور فلسطین کو آزاد کرو جیسے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے مغربی ایشیا میں کشیدہ حالات کو سنبھالنے کی جبائيڈن کی پالیسیوں پر تنقید کی اور جنگ بندی کےلئے مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ادھر لاس اینجلس شہر میں بھی اسی طرح کا مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے غزہ کے عوام پر صیہونی حکومت کے مظالم اور عوامی مظاہروں کو سینسر کئے جانے کی مذمت کی۔ اس اجتماع میں کئی مشہور اداکاروں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور صیہونی حکومت کی نسل کشی پر تنقید کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اس ریلی میں موجود ایک شہری نے کہا کہ نسل کشی کے خلاف ہر ایک کا موقف اختیار کرنا بہت ضروری ہے، یہ ہر انسان کا فرض ہے۔

ٹیگس