Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاؤس کے ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز، واشنگٹن سے اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ

وائٹ ہا‎ؤس کے ملازمین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔

سحر نیوز/ دنیا: وائٹ ہاؤس کے دسیوں ملازمین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر صیہونی حکومت کی نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے چالیس سے زیادہ ملازمین نے ایک خط میں بائيڈن سے کہا ہے کہ وہ اسرائيل کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے ہیں ۔ ان افراد نے غزہ میں دائمی جنگ بندی، فلسطین پر غیر قانونی قبضے کے خاتمےاور صیہونیوں سے اس سرزمین کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ان ملازمین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔ ان افراد نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ان کا تعلق مختلف اقوام اور مذاہب سے ہے اور ان میں فلسطینی نژادامریکی، یہودی، مسلمان، عیسائی، سیاہ فام اور سفید فام سبھی شامل ہیں۔

ٹیگس