Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ پراسرائیلی جارحیت میں اقوام متحدہ کےامدادی ادارے آنروا کے کتنے افراد مارے گئے؟

آنروا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اس ایجنسی کی پناہ گاہوں میں دو سو اٹھائيس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہيں

سحر نیوز/ دنیا: فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کےامدادی ادارے آنروا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اس ایجنسی کی پناہ گاہوں میں سات اکتوبر سے اب تک دوسواٹھائیس افراد مارے جا چکے ہيں ۔ اس سے قبل آنروا کے سربراہ فیلیپ لازارینی نے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک سو تیس سے زیادہ کارکنوں کی موت کے بعد اس ادارے کا اپنی خدمات جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ صیہونی حکومت مغربی ممالک کی ہمہ گیرحمایت سے غزہ اور غرب اردن میں نہتھے فلسطینیوں کا بڑے پیمانے پرقتل عام کررہی ہے ۔

دوسری جانب امدادی ٹیموں اور اداروں نے غزہ میں وبائی امراض پھیلنے کی بابت خبردار کیا ہے ۔ مقبوضہ فلسطین میں انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوارڈی نیٹر نے ابھی حال میں خبردار کیا ہے کہ صحت کا نظام بکھرنے اورگھنی آبادی کے باعث وبائی بیماریاں پھیلنے کی بنا پر غزہ کو صحت عام کے سلسلے میں المیے کا سامنا ہے ۔

ٹیگس