Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا، مزید 10 فوجی ہلاک

صیہونی حکومت کے سوروکا اسپتال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے اب تک اس اسپتال میں دو ہزار ایک سو اڑتالیس زخمی فوجیوں کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سوروکا اسپتال کے حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پچیس دیگر زخمی فوجیوں کو اس اسپتال میں ایڈمیٹ کیا گیا ہے جن میں آٹھ کی حالت نازک ہے۔ فلسطینی استقامت نے جمعرات کو غزہ پٹی میں مختلف محاذوں پر صیہونی فوجیوں کے ساتھ جنگ میں دس صیہونی فوجی افسروں اور اہلکاروں کو ہلاک اور ان کے آٹھ ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ اس سے قبل صیہونی حکومت کی کفیر بٹالین کے کمانڈر آشر بن لولو نے کہا تھا کہ غزہ جنگ نہایت مشکل اور پیچیدہ ہے ۔فلسطین کے اسلامی استقامتی محاذ نے سات اکتوبر کو طوفان الاقصی نامی کامیاب آپریشن انجام دیا تھا جس کے بعد صیہونی حکومت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کے رہائشی علاقوں سمیت اسپتالوں، گھروں اور اسکولوں تک کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک اٹھارہ ہزار فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہيں۔

ٹیگس