Dec ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  •  اسرائیل کےلئے اسلحے کی سپلائی کی مخالفت میں امریکی شہریوں کے مظاہرے

امریکی شہریوں نے ایک اسلحہ ساز کمپنی کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر فعال افراد نے ایسے ویڈیو اور تصاویر اپلوڈ کی ہیں جن میں امریکہ کی ریتیان اسلحہ ساز کمپنی کی عمارت کے سامنے لوگ احتجاج کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہيں ۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اس احتجاجی دھرنے میں غزہ کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی جانب سے صیہونی غاصبوں کی حمایت کی مذمت کی۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر، پلے کارڈ اور پوسٹر اٹھائے تھے جن میں صیہونی فوجیوں کی بمباری میں شہید ہونے والے بچوں کے زخمی لاشوں کے دلخراش مناظر کی تصاویر چھپی ہوئی تھی اور وہ اپنے ہاتھوں میں فلسطینی بچوں کے کفن پوش علامتی جنازے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ اس احتجاجی دھرنے کے شرکاء غاصب صیہونی حکومت کے لئے ہتھیار بھیجنے اور ریتیان کمپنی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی بے دریغ مالی و اسلحہ جاتی مدد غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں شدت آنے کا باعث بنی ہے۔

ٹیگس