Dec ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  •  کلیسا پر صیہونی فوج کی بمباری کی پاپ کی جانب سے مذمت

پاپ فرانسس نے غزہ ميں واقع چرچ پر صیہونی حکومت کی بمباری پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: کیتھولیک عیسائيت کے سب سے بڑے پیشوا پاپ فرانسس نے غزہ میں واقع چرچ پر صیہونی فوج کی بمباری کی جانب اشارہ کیا جس میں ایک ماں اور اس کی بیٹی کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ پاپ فرانسس نے اپنے بیان میں غزہ میں بمباری میں ایک ماں بیٹی کے مارے جانے کی طرف بھی اشارہ کیا جو چرچ میں پناہ لئے ہوئے تھیں۔ پاپ نے ویٹیکن میں اپنے ہفتے وار دعاعیہ پروگرام میں کہا کہ مجھے غزہ سے مسلسل نہایت تکلیف دے اور دردناک خبریں مل رہی ہیں۔ پاپ فرانسس نے مزيد کہا کہ نہتے عام شہریوں کو بمباری اور فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ واقعہ مقدس خاندان کی مقامی رہائشگاہ کے ساتھ پیش آیا ہے یعنی ایک ایسی جگہ پر جہاں کوئی بھی دہشتگرد موجود نہيں ہے البتہ فیملیاں، بچے، بیمار اور معذور افراد ضرور رہتے ہيں۔

ٹیگس