اسرائیل پوری طرح تھک چکا ہے، جنگ بندی کا معاہدہ چاہتا ہے
عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تمام تر دباؤ کے باوجود حماس مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اپنی پیشگی شرط پر اصرار کرتا ہے۔
سحرنیوز/ دنيا: تسنیم نیوز کے مطابق، اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ اگرچہ اسرائیل اب بھی حماس کے رہنماؤں کو اپنی پیشگی شرائط کم کرنے پر راضی کرنے کے دباؤ کی کامیابی کی امید کر رہا ہے لیکن حماس نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے۔
اس رپورٹ کو تیار کرنے والے ایریل کہانہ نے کہا کہ اسرائیل پرعزم ہے کہ قطر، قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے کو قبول کرنے کے لیے حماس پر دباؤ ڈال سکتا ہے لیکن رپورٹ کی تیاری کے لمحے تک یہ مایوس کن رہا ہے۔
اس رپورٹ میں توقع کی جا رہی ہے کہ موساد کے سربراہ ڈیڈی برنیا آنے والے دنوں میں قطری اور امریکی حکام سے مزید ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں کا مقصد اس مقام تک پہنچنا ہے جہاں سے اسرائیلیوں کی واپسی کی کوششیں کی جائیں اور غزہ میں یر قیدیوں کی آزادی کا سلسلہ شروع ہو۔
اسرائیل ہیوم کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کی پوری نظر قطر کی کوششوں پر ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ حماس کو ایک اور معاہدے کو قبول کرنے پر راضی کرنے میں کامیاب ہو جائیں، لیکن اب تک ان کوششوں پر حماس کا رد عمل مکمل طور پر منفی رہا ہے۔