Dec ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran

فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت کے جاری مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگل کو مشرقی لندن میں اجتماع کیا اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق سیکڑوں مظاہرین نے مشرقی لندن میں خریداری کے مرکز ویسٹ فیلڈ میں داخل ہوگئے اور خریداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خریداری میں سرگرم ہيں اور غزہ کے بے گناہ عوام پر بمباری ہو رہی ہے۔ بعض مظاہرین فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ اسکاٹ لینڈ کےشہر اڈنبرو میں بھی فلسطینی حامیوں نے غزہ خون میں ڈوبا ہوا ہے جیسی عبارت اسٹار بکس مارکیٹ کی دیوار پر اسپرے کیاوہ کئی دوسرے بین الاقوامی چین اسٹورز کے سامنے بھی جمع ہوئے کہ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے قتل پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

ٹیگس