غزہ میں صیہونی حملوں کا دائرہ پھیلنے پر اقوام متحدہ کی تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i429026-غزہ_میں_صیہونی_حملوں_کا_دائرہ_پھیلنے_پر_اقوام_متحدہ_کی_تشویش
غزہ کے عام شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت میں تیزی آنے پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی حملوں کا دائرہ پھیلنے پر اقوام متحدہ کی تشویش

غزہ کے عام شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت میں تیزی آنے پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے محکمہ انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں تیزی، اقوام متحدہ کے لئے باعث تشویش ہے۔ اس ترجمان نے کہا کہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے چوبیس اور پچیس دسمبر کو غزہ کے خلاف پچاس سے زائد بار حملے کئے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے تین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔