غلط جنگی حکمت عملی اپنانے کی اسرائیلی فوجی افسران کا اعتراف
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی افسران کو غزہ جنگ میں غلط ٹیکٹک اختیار کرنے کا اعتراف ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت نے فوج کی جانب سے غزہ جنگ میں غلط طریقے اختیار کئے جانے کے اعتراف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان ایک بڑی جنگ شروع ہونے کے امکان کی خبر دی ہے۔ یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوجی کمان نے سیاسی حکام کو بتا دیا ہے کہ سن دو ہزار چوبیس جنگ کا سال ہوگا۔ صیہونی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف ہرتزی ہالیوی نے دعوی کیا ہے کہ بقول اس کے دہشتگرد گروہ کو ختم کرنے کے لئے اس کے پاس کوئي جادو کی چھڑی نہيں ہے، جنگ سخت اور فیصلہ کن ہے اور ہم حماس کے رہنماؤں کو پکڑ لیں گے چاہے ایک ہفتہ لگے یا کئی مہینے لگ جائيں۔
اس صیہونی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنگ جاری رہنے کے بارے میں اسرائیل کے اندر تنقیدیں ہو رہی ہيں۔