Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو اسلحہ ارسال کرنے پر اتفاق ہوگیا: امریکی وزرات خارجہ

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو مزید اسلحہ ارسال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے-

سحرنیوز/ دنیا: امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے قانونی اختیارات کا استعمال کرکے کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کی اجازت حاصل کئے بغیر اسلحوں کی ایک کھیپ صیہونی حکومت کو فروخت کرنے پر اتفاق کرلیا ہے- گارڈین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کانگریس کے نمائندوں کو بتا دیا ہے کہ وہ رواں مہینے میں دوسری بار ہنگامی طور پر ہتھیار بيچنے کے اپنے قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے اسلحوں کی ایک کھیپ صیہونی حکومت کو ارسال کررہے ہيں-

امریکی وزیرخارجہ کے بیان کے مطابق اسلحوں کی اس کھیپ ميں ایک سو پچپن میلی میٹر کے گولے تیار کرنے کے لئے استعمال ہونے والے کل پرزے شامل ہيں جن کی مالیت ایک سو ‎سینتالیس ملین ڈالر ہے- امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کی سیکورٹی کا پابند ہے اور اسے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے میں اس کی صلاحیتوں کا یقین حاصل کرنا امریکہ کے قومی مفادات کے لئے بنیادی حیثیت کا حامل شمار ہوتا ہے

ٹیگس