Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  •  ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقہ نے جارح اسرائیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا

ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے، نسل کشی کی روک تھام کے کنونشن کی خلاف ورزی پراسرائیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسلی صفایا کرنے کی غرض سے کارروائیاں کی ہیں۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقا نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے نسل کشی سے متعلق کنوینشن کی خلاف ورزی کی ہے۔ بین الاقوامی عدالت نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقا کی اپیل کی بنیاد یہ  ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں قومی تصفیے کے ہدف کے تحت اقدامات کئے ہیں۔

  یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے فلسطین کے استقامتی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی شرمناک اور ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے غزہ کے سارے راستے بند کرکے وحشیانہ حملوں اور نسل کشی کا سلسلہ شروع کیا جو گذشتہ اسّی دنوں سے جاری ہیں ۔ ان حملوں میں بائيس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور چھپن ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، جن میں ستر فیصد سے زیادہ عورتیں اور بچے ہیں۔

ٹیگس