Jan ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • غزہ سے صیہونی فوج کی پانچ بریگيڈز کی پسپا‏ئی

غزہ کی زمینی جنگ میں صیہونی فوج کے مقابلے میں فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین کی بھرپور کامیابی کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے غزہ سے اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کر دیا۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں بھاری فوجی اور جانی نقصان کے بعد اس علاقے سے اپنی ریزرو فوج اور کئی فوجی بٹالین کو واپس بلالیا۔ غزہ سے صیہونی فوج کو واپس بلانے کا فیصلہ اس علاقے میں صیہونی فوج کے بڑھتے جانی نقصان کے بعد کیا گیا جبکہ امید کی جا رہی ہے کہ صیہونی حکومت آئندہ چند دنوں میں اپنے مزید فوجی واپس بلانے پر مجبور ہو جائے گی۔ مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت غزہ میں النصر، المقوسی، الرنتیسی اور شمالی شاطی کیمپ سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے پر مجبور ہوگئی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل گولانی بریگیڈ کی تیرہویں بٹالین غزہ میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنے کے بعد اس علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئی تھی۔ مقبوصہ فلسطین سے فلسطینی اور صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں بیت حانون سے بھی اپنی فوج کو واپس بلالیا ہے۔

ٹیگس