سلامتی کونسل میں ایران کے شہر کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت
Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے ایران کے شہر کرمان کے گلزار شہداء قبرستان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور شہدا کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی جس شکل میں بھی ہو، بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے مرتکب افراد، منصوبہ سازوں، مالی معاونت کرنے والوں اور ان کے حامیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ضرورت پر زور دیا۔