نیتن یاہو کی کابینہ کے اجلاس میں ہنگامہ
Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی کابینہ کے اجلاس میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی، وہاں موجود وزراء ایک دوسرے پر چلا رہے تھے اور یہ اجلاس بے نتیجہ رہا، بنیامن نیتن یاہو نے اس اجلاس کے اختتام کا حکم دے دیا۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کا اجلاس بعض صہیونی وزرا اور فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ہرتزی ہالوی کے درمیان تنازعے کے بعد ختم ہوگیا۔ صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ہالوی سے اختلاف نظر کی وجہ سے متعدد صیہونی وزرا نے سات اکتوبر کے حملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم مقرر کرنے کے ہالوی کے فیصلے کے خلاف ان پر حملہ کردیا۔