چلی کے سو وکیلوں کی جانب سے بین الاقوامی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایت
Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
چلی کے سو وکیلوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: چلی کے ان وکیلوں کی شکایت میں غزہ پٹی میں صیہونی جرائم کو سنہ انیس سو انچاس میں منظور ہونے والے جینوا کنونشنوں کی خلاف ورزی بتایا گیا ہے۔ شکایت کرنے والے ان وکیلوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر صیہونی حکام کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے بھی صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت کی تھی۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی عدالت نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کے مقدمے کی بنیاد یہ ہے کہ اسرائيل نے غزہ میں نسلی تصفیہ کیا ہے۔