غرب اردن میں گھمسان کی جنگ، صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان
غرب اردن میں شہر جنین پر صیہونی جارحیت اور لشکر کشی کے بعد فلسطینیوں نے بڑی صیہونیت مخالف کارروائی انجام دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: جنین میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران اس شہر میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئيں۔ صیہونی فوجیوں نے شہر اریحا اور عین السلطان کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ اور جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ، مشترکہ طور پر صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
صیہونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی فوج کو شدید جانی نقصان کے ساتھ شدیدمزاحمت کا سامنا ہے۔ جنین کیمپ کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے صیہونی فوجیوں پر فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے حملہ کیا ہے جس میں صیہونی فوج کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔