Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت سے نفرت و بیزاری میں اضافہ

دنیا کے مختلف ملکوں میں غزہ پر غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کے طور پر فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے پیرس، لیون، بلفاسٹ، ڈبلن اور دپوکا میں مظاہرے کر کے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان اور غاصب صیہونی حکومت سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے شہروں بلفاسٹ اور ڈبلن میں بھی لوگوں نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں مظاہرے کئے اور جنگ غزہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ان مظاہرین نے غزہ میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کو نشانہ بنائے جانے پر کڑی تنقید اور مذمت بھی کی ۔ ان مظاہرین نے بھی غزہ پر اسرائيل کی جارحیت بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔

لیون شہر میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے وسیع پیمانے پر شرکت کی ۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

انڈونیشیا کے ہزاروں لوگوں نے بھی جنگ غزہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔ فرانس پریس نے شہر دپوکا میں کئے جانے والے مظاہرے کی تصاویر کے ساتھ رپورٹ میں بتایا ہے کہ مظاہرین نے غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔

اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ غزہ کا محاصرہ ختم اور فلسطینی عوام کا قتل عام بند کرو۔ان مظاہرین نے صیہونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

ٹیگس