Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ایرانی ڈرون کو چھیڑنے سے کیوں گھبراتا ہے اسرائیل

صیہونی میڈیا کا دعوی ہے کہ  ایران کے ڈرون کو انٹرسپٹ کرنا مہنگا ثابت ہوتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی اخبار نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران نے کئی برسوں سے زیادہ سے زیادہ قسم کے ڈرون تیار کیے ہیں اور اس کے پاس جنگی اور نگرانی کرنے والے ڈرونز کی وسیع رینج موجود ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار نے اتوار کے روز ایران کی ڈرون صلاحیتوں کے بارے میں ایک تجزیے میں اعتراف کیا ہے کہ برسوں کی کوششوں کے بعد اب اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل مختلف قسم کے ڈرونز موجود ہیں۔

اتوار کے روز صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے ایران کی ڈرون صلاحیتوں کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے ڈرون نسبتاً سستے ہیں اور ساتھ ہی ان میں نقصان پہنچانے کی صلاحیت بھی بہت زیادہ ہے اور ان کو روکنا اور انٹرسپٹ کرنا بہت مہنگا ہے، یہ ہی اس کی ایک خصوصیت ہے۔

اس اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے پاس مختلف سائز کے مختصر فاصلے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز ہیں۔ کچھ کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ "خودکش ڈرون" دھماکہ خیز وار ہیڈز سے اہداف کو اڑا دیتے ہیں۔

ایران کے پاس ڈرونز کی ایک وسیع رینج ہے جو معلومات اکٹھی کرنے اور حملے کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ایران نے کئی برسوں سے زیادہ سے زیادہ قسم کے ڈرون تیار کیے ہیں۔ یہ ملک امریکی ڈرونز کی "ریورس انجینئرنگ" میں بھی مصروف ہے جو اس کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔

ٹیگس