Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: روسی وزیردفاع کا اعلان

روسی وزیردفاع نے یوکرین میں اس ملک کا فوجی آپریشن جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے وزیردفاع شویگو نے کہا کہ روسی فوج یوکرینی فوج کی جنگي صلاحیتوں کو کم کرنے کے لئے اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

یوکرین جنگ کو تیئس مہینے گذر رہے ہیں تاہم یوکرین کے لئے مغربی ممالک کے اسلحوں کی سپلائی جاری ہے۔

مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے روس پر پابندیاں بڑھا کر اور کی ایف کو انواع و اقسام کے ہلکے و بھاری ہتھیار فراہم کر کے نہ صرف یوکرین جنگ ختم کرنے کے سلسلے میں کوئی قدم نہيں اٹھایا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ جنگ کی آگ بھڑکا رہے ہيں۔

روسی حکام اور بعض مغربی میڈیا و ماہرین یوکرین کی جنگ کو مغرب اور روس کے درمیان پراکسی وار قرار دے رہے ہيں -

روس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے لئے مغربی ہتھیاروں کی ترسیل جنگ طول پکڑنے کا باعث بنی ہوئی ہے اور اس کے ناقابل پیشگوئی نتائج سامنے آئيں گے۔

ٹیگس