Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  •  شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو بڑی دھمکی دیدی

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا ہماری سیکیورٹی اور قومی اقتداراعلی کے لئے خطرہ بنے گا تو ہم اسے تباہ کرنے میں ایک لمحہ بھی نہيں سوچيں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے اس ملک کی ہتھیار سازی کی سب سے بڑی فیکٹری کے دورے کے موقع پر جنوبی کوریا کو پیونگ یانگ کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا اور کہا کہ اپنے دفاع کے لئے فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور نیوکلئر ڈٹرنس ، ترجیحات ميں شامل ہونا چاہئے۔

کیم جونگ اون نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جنوبی کوریا کے اقدامات نے علاقے کے ممالک کے مفادات کو خطرے ميں ڈال دیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے اکیس دسبر کو بھی خبردار کیا تھا کہ دشمنوں کے اشتعال انگیز ایٹمی اقدامات کی صورت میں پیونگ یانگ بھی ایٹم حملہ کرنے میں پس و پیش سے کام نہيں لے گا۔

شمالی کوریا کے رہنما نے اکتیس دسمبر دوہزار چوبیس میں تین فوجی سیٹ لائٹ لانچ کرنے کا فرمان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ دشمنانہ تعلقات حالت جنگ میں تبدیل ہوتے جا رہے ہيں۔

ٹیگس