Jan ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • یمن پر حملہ امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر ہوا، ڈیموکریٹ اراکین کا سخت احتجاج

امریکی کانگریس کے کئی اراکین نے کانگریس سے اجازت حاصل کئے بغیر یمن کے خلاف امریکی حملوں پر اعتراض اور اس قسم کے اقدام کے نتائج کے تئیں خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یمن کے خلاف امریکی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےامریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن روخانا نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی تھی کہ امریکی صدر بائیڈن یمن پر حملہ کرنے اور مغربی ایشیا میں امریکہ کو ایک اور جنگ میں الجھانے سے قبل وائٹ ہاؤس کو اعتماد میں لیتے۔ ایک اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس نے کہا کہ یمن پر حملہ کانگریس کی اجازت کے بغیر ہواجبکہ اس بارے میں کانگریس سے جوازحاصل کیا جانا ضروری تھا۔

مارک پوکان نامی ایک اور رکن گانگریس نے کہا کہ امریکہ میں جس پارٹی کا بھی صدر ہو ایسے کسی بھی حملے کے لئے اسے کانگریس کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے اور بائیڈن حکومت کو ایسے کسی بھی حملے کا حق نہیں تھا۔ جیسن کرو نامی رکن کانگریس نے بھی کہا کہ وہ امریکہ کو کسی اور جنگ کی آگ میں جھونکے جانے کی حمایت نہیں کر سکتے۔ گریگوری میکس نے بھی کہا کہ بائیڈن حکومت کو جنگ کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لئے سفارتی کوششیں کرنی چاہئیں۔

ٹیگس