یوکرین کوڈرون بنانے کیلئے سب سے بڑا امدادی پیکج مل گيا
یوکرین نے روس کے خلاف جنگ میں برطانیہ سے نیا امدادی پیکیج ملنے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے وزیردفاع رستم اومروف نے کہا ہے کہ برطانیہ نے ڈرون بنانے کے لئے دوملین پونڈ کا امدادی پیکج دیا ہے ۔ یوکرین کے وزیردفاع نے کہا کہ یہ پیکج ڈرون بنانے کے لئے ماسکو پر حملے کے بعد سے یوکرین کو دیا جانے والا اب تک سب سے بڑا پیکج ہوگا.
یوکرین کے وزیردفاع نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ لندن نے لمبی دوری طے کرنے والے جنگی، جاسوسی اور بحری ڈرون تیار کرنے کے لئے یوکرین کو دوسو ملین پاؤنڈ کا پیکج دینے پر اتفاق کرلیا ہے,اومروف نے یوکرین اور برطانیہ کے درمیان دس سالہ سیکورٹی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیکورٹی تعاون انٹیلیجنس، سائبرسیکورٹی ، میڈیکل و فوجی ٹریننگ اور دفاعی صنعت کے شعبے میں انجام پائے گا.
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنے کی ایف دورے کے موقع پر یوکرین کے لئے دوارب پانچ سو ملین پونڈ مالیت کے نئے پیکج کی خبر دی تھی جس میں کم سے کم دو سو ملین پونڈ مختلف قسم کے جنگی ڈرون تیار کرنے کے لئے مختص کیا گیا تھا۔