Jan ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • پناہ گزینوں سے متلعق ادارہ انروا: سو دن غزہ کے عوام کےلئے سو سال کے برابر تھے

پناہ گزینوں سے متلعق ادارے انروا نے فلسطینی عوام کے رنج و آلام کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے لئے گذرنے والے سو دن، سو سال کے برابر تھے۔

سحرنیوز/دنیا: پناہ گزینوں سے متلعق ادارے انروا کے ہائی کمشنر فلیپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر جو سو دن گذرے ہیں وہ سو سال کے برابر تھے کیونکہ فلسطینی عوام کو اسرائيلی بمباریوں کے سبب، انیس سو اڑتالیس کے بعد سب سے بڑی جبری نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے غزہ کے زیادہ تر عوام جن میں بچے بھی شامل ہیں، زندگی بھر جسمانی اور ذہنی چوٹوں کا شکار رہیں گے۔

مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں یونیسیف کے دفتر کے میڈیا افسر سلیم عویس نے بھی غزہ کی پٹی میں بچوں کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں بچوں کو پانی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کے خطرات لاحق ہیں۔

ٹیگس