Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے ڈیووس میں عالمی اقتصاد کے اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات اور ایک نیا ایجنڈہ تنازعات کے حل اور جنگوں کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے۔

آنٹونیوگوترش نےکہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات، ترقی پذیرممالک کوعالمی سطح پر آواز اٹھانے کا موقع دے سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سلامتی کونسل جیسے عالمی سطح پر موجود ادارے اسّی(80) سال پہلے قائم ہوئے ہيں اور انھیں آئندہ نسلوں کے لئے دوبارہ احیاء ہونا چاہئے ۔

گوترش نے غزہ پٹی میں نہایت ابتر انسانی صورت حال کےبارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے غزہ میں جنگ روکنے کے لئے اب تک کچھ نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ دنیا غزہ جنگ کا نظارہ کررہی ہے جس میں عام شہری اور زيادہ تر بچے اور خواتین شہید و زخمی ہو رہے ہيں جو بےبسی کے عالم میں اپنا گھر بار چھوڑ کر انسانی امداد کے منتظر ہيں ۔

ٹیگس