Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • چین: مٹی کے تودے گرنے کے دردناک حادثے میں 47 افراد زندہ دفن

جنوب مغربی چین کے صوبۂ یُنان Yunnan میں مٹی کے تودے گرنے سے 47 افراد دب کر مرگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین کے جنوب مغربی پہاڑی صوبۂ یُنان میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 47 افراد کے دب کر مرجانے کی خبریں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ چین کے جنوب مغربی صوبۂ ینان میں واقع ژاؤتونگ Zhaotong شہر کے لینگ شوئی Langshui گاؤں میں آج علی الصباح پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ امدادی کارکن 18 الگ الگ گھروں میں دفن افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے آگ بجھانے والی گاڑیوں اور مال بردار مشینوں سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چینی میڈیا نے بتایا کہ علاقے میں زمین کھسکنے سے 500 سے زیادہ افراد ملبے میں دب گئے اور 47 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق علاقے میں 200 سے زیادہ افراد کو ملبے سے باہر نکالا جا چکا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

ٹیگس