Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کااسٹریٹیجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے اسٹریٹیجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے سی این اے نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں خبر دی ہے کہ شمالی کوریا نے کروز میزائل پلواسل کا پہلا تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میزائلی تجربے کا پڑوسی ممالک کی سلامتی پر کوئی اثر نہيں پڑا ہے اور اس کا علاقائی صورت حال سے بھی کوئی تعلق نہيں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائلی تجربہ مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کے تناظر میں انجام دیا گیا ہے اور یہ میزائل سسٹم اور اس سے وابستہ دفاعی سائنسی اداروں کی حسب معمول اور لازمی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

 

ٹیگس