Jan ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • اردن میں امریکی فوجی اڈے پرحملے میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ، امریکی وزارت جنگ کا اعلان

امریکی وزارت جنگ نے امریکی فوجی اڈے پر حملے میں زخمیوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ڈرون حملے میں چالیس سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ کی ڈپٹی ترجمان سبرینا سنگھ نے پیر کو نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں چالیس سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے میں زخمی امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا ایسی حالت میں اعلان کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ٹیگس