Feb ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • چلی: جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر، 51 افراد ہلاک، آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ

امریکہ کے جنوب مغرب میں واقع ملک چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوگئی ہے جس میں اب تک کم از کم 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق چلی میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے اور اس بھیانک آتش زدگی کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 51 ہوگئی ہے اور 900 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وسطی چلی کے جنگلوں میں لگنے والی اس آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چلی کے وسط میں اس آتش زدگی سے تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔  والپرائیسو Valparaiso علاقے کے بہت سے حصوں میں کالا دھواں آسمان پر چھا گیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں اور ٹرکوں کی مدد سے آگ بجھانے والا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ چلی میں موسم گرما کی شدید لہر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے اورآگ بجھانے میں استعمال ہونے والا کم سے کم ایک ہیلی کاپٹر بھی آگ کے شعلوں کی نذر ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس