تائیوان کو ہتھیاروں سے بھرنے کی امریکی کوشش
خبر رساں ذرائع نے تائیوان کو امریکی ساختہ "اسٹنگر" میزائل سسٹم کی فراہمی کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تائیوان کو مسلح کرنے کی امریکی کوششوں کے تناظر میں خبری ذرائع نے پیر کی شب خبر دی ہے کہ امریکہ نے اس جزیرے کو کندھے پر رکھ کر فائر ہونے والے متعدد اسٹیگر میزائل بھیجے ہیں۔
تاس خبر رساں ایجنسی نے تائی پے ٹائمز اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے اسٹنگر میزائل سسٹم کی ایک اور کھیپ تائیوان بھیج دیا۔
اسٹنگر میزائل کے علاوہ، تائیوان کے لیے امریکہ کے تازہ ترین امدادی پیکج میں ریڈار سسٹم کے ساتھ ہارپون میزائل سسٹم بھی شامل تھا۔
چین کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے گزشتہ چند برسوں میں اس جزیرے کو 70 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیار فراہم کیے ہیں۔
تائیوان کو جس کے پاس حساس فوجی اڈے ہیں، حالیہ ہفتوں میں چینی ڈرون دراندازی کا مشاہدہ کیا ہے۔