لندن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
Feb ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے سرحدی شہر رفح پر جارح صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد لندن میں برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کےسامنے مظاہرہ اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے برطانوی وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے اور اپوزیشن لیڈر نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین رشی سوناک شرم کرو شرم کرو کے نعرے لگا رہے تھے اور اس بات پر زور دے رہے تھے کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف فورا جنگ بند کی جائے۔