غزہ سے مزید صیہونی فوجیوں کی واپسی
Feb ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کی فوج کا ایک اور دستہ غزہ سے نکل گیا۔
سحرنیوز/دنیا: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ خان یونس آپریشن میں حصہ لینے والی ریزرو فورسز کی چھے سو چھیالیسویں چھاتہ بردار بریگیڈ غزہ سے نکل گئي ہے۔ اس سے قبل صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ میں جاری لڑائی کے دوران اپنی ایک بٹالین کو واپس بلا لیا تھا۔
کچھ عرصہ قبل صہیونی چینل "کان" نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ غزہ کے خلاف زمینی جنگ میں دو ہزار سے زائد صیہونی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کی وجہ سے ماہر نفسیات کے پاس جانا پڑا۔