Feb ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • عالمی ادارۂ صحت کی حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے معاشی مسائل کے بھیانک نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے بڑھتے جرائم اور اس علاقے کے لوگوں کی ابتر بحرانی صورت حال کے پیش نظر عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے حماس اور اسرائیل کے درمیان مسلسل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انھوں نے غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں اور بے گھر فلسطینیوں کے معاشی مسائل کے بھیانک نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال بالکل دوزخ جیسی بنی ہوئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سن دو ہزار تیئیس سے اب تک غزہ کے شہدا کی تعداد تقریبا انتیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ غزہ کے بارے میں قاہرہ مذاکرات امریکی سی آئی اے کے سربراہ ویلیم برنز، قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اور جاسوسی کی صیہونی تنظیم موساد کے سربراہ ڈیویڈ بارنیا اور مصری حکام کی شمولیت سے ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔

 

ٹیگس