Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ، اسرائیل کو پھر سے فوجی مدد بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ، اسرائیل کو مزید ہتھیار بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ جہاں جو بائیڈن غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ہیں، وہیں ان کی انتظامیہ اسرائیل کو مزید ہتھیار بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس جریدے نے امریکی حکومت کے بعض موجودہ اور سابق عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ صیہونی حکومت کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ کرنے کے لیے تل ابیب کو بم اور دیگر ہتھیار بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ بائیڈن غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ہتھیاروں میں MK-82 بم، KMU-572 مشترکہ براہ راست حملہ کرنے والے گولہ بارود اور FMU-139 بم فیوز، جن کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے، شامل ہیں۔

ایک امریکی سرکاری اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے جریدہ لکھتا ہے کہ اس کارگو کو بھیجنے کا عمل ابھی تک حکومت میں زیرِ تفتیش ہے اور اس کی درست تفصیلات کانگریس کی کمیٹیوں کے رہنماؤں کو مطلع کرنے سے پہلے تبدیل ہو سکتی ہیں جنہیں اس کھیپ کے عمل کی منظوری دینا ضروری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ اور دفاع نیز اسرائیلی وزارت جنگ اور فوجی دستوں نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ٹیگس