Feb ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • رفح پر صیہونی فوج کے حملے کی بابت گروپ سات کا اظہار تشویش

اٹلی کے وزیر خارجہ نے غاصب اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کا پابند بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ سات کے وزرائے خارجہ کو رفح پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بھیانک نتائج پر گہری تشویش لاحق ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اٹلی کے وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر گروپ سات کے رکن ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ گروپ سات کے رکن ممالک، دو حکومتوں کی تشکیل کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کا بہترین حل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت کرتے ہیں اور اس اقدام کو جنگ غزہ روک کر عمل میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے قیدیوں کا تبادلہ بھی عمل میں لایا جا سکتا ہے اور انسان دوستان امداد بھی غزہ بھیجی جا سکتی ہے کہ جس کی فلسطینیوں کو اشد ضرورت ہے۔
اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گروپ سات، غزہ اور غرب اردن میں کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سات اکتوبر کے بعد صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ٹیگس