اسرائیلی فوج کا بحری جہاز جل گیا!
نہاریا کے ساحل پر اسرائیلی جہاز میں آگ لگ گئی۔
سحر نیوز/ دنیا: المیادین چینل نے صیہونی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے نہاریا شہر کے ساحل پر اسرائیلی بحریہ کے ایک جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اتوار 18 فروری کو اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی بحریہ سے تعلق رکھنے والے ایک جہاز میں نہاریا کے ساحل پر آگ لگ گئی۔
المیادین چینل نے ان ذرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ نہاریا کے رہائشیوں نے اسرائیلی جہاز میں آگ لگنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کیں۔
غاصب صیہونی فوج کے جہاز میں آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
تاہم اس خبر کی اشاعت کے چند لمحوں بعد صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 11 کے رپورٹر ایتائی بلومنتال نے اس جہاز کی تصویر شائع کی جس میں اس سے دھواں اٹھ رہا تھا اور وہ تمام لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ پریشان نہ ہوں!
نہاریا مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شہروں میں سے ایک ہے جو بحیرہ روم کے قریب واقع ہے اور اسے مقبوضہ فلسطین کا لبنان سے قریب ترین ساحلی شہر سمجھا جاتا ہے۔