Feb ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • فن لینڈ نے بڑی خوبصورتی سے امریکہ سے دامن چھڑا لیا

فن لینڈ نے اپنی سرزمین پر امریکی جوہری ہتھیار تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: نیٹو اتحاد کے نئے رکن کے وزیر اعظم نے پیر کے روز کہا کہ فن لینڈ کو اپنی سرزمین پر امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی ضرورت نظر نہیں آتی۔

پولینڈ کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے فن لینڈ کے وزیر اعظم پیٹری اورپو نے کہا کہ فن لینڈ میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ نیٹو خود جوہری ڈیٹرنس فراہم کرتا ہے۔

فن لینڈ 4 اپریل 2023 کو نیٹو کا رکن بنا تھا۔ اس ملک کے وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ نیٹو کے کئی رکن ممالک میں پہلے سے تعینات جوہری ہتھیار، اس مغربی اتحاد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ فن لینڈ، نیٹو کے خلاف ممکنہ خطرات کی صورت میں روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ڈیٹرنس ہتھیاروں میں حصہ لینے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکہ نیوکلیئر شیئرنگ پروگرام کے تحت نیٹو ممالک میں اپنے جوہری ہتھیاروں کو تعینات کر رہا ہے۔

پولش حکام پہلے ہی مذکورہ پروگرام میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

ٹیگس