Feb ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فٹبال کا بائیکاٹ کیا جائے، یورپی پارلیمان کا فیفا سے مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن فیفا اور یورپی فٹبال یونین یوفا سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی فٹ بال کا بائیکاٹ کردیں۔

سحرنیوز/دنیا: یورپی پارلیمنٹ کےارکان کی ایک تعداد نے فلسطینی عوام کی حمایت میں فیفا اور یوفا کو مراسلہ ارسال کرکے صہیونی حکومت کی فٹبال ٹیم اور اس غاصب حکومت کے کلبس کو عالمی مقابلوں میں معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مراسلہ پندرہ فروری کو ارسال کیا گيا کہ جس پر یورپی پارلمینٹ کے تیرہ نمائندوں نے کہ جن کا تعلق اسپین، آئرلینڈ اور جرمنی سے تھا، اس پر دستخط کئے ہيں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس مراسلے کے ایک حصے میں آیا ہے کہ ہم یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپ کے سیاسی نمائندوں کی حیثیت سے فیفا، یوفا اور بقیہ متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کے مقابلے میں ٹھوس قدم اٹھائيں۔ فیفا اور یوفا دونوں اقدار کے فروغ کے پابند ہیں اور بلاشبہہ آج غزہ میں ان تمام اقدار کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

ٹیگس